207

راولپنڈی: عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت دہشت گرد ریاست ثابت ہوچکا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (بیوروچیف) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا اور فیصلے کے بعد بھارت اب دہشت گرد ریاست ثابت ہوچکا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے خلاف عالمی عدالت برائے انصاف کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان ،عوام اور عدلیہ کو سرخرو کیا، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ آج شکست کھا گیا اور اسے ایک بار پر سرپرائز مل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں