188

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ، 3 شرپسند ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ بگٹی میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ سے 3 شرپسند ہلاک ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمسر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے کی اطلاع ملنے پر حساس اداروں اور امن فورس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فراری کمانڈر ڈیہو بگٹی اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں