202

اسلام آباد: نیب اپنے کام سپریم کورٹ سے کیوں کروانا چاہتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب اپنے کام سپریم کورٹ سے کیوں کروانا چاہتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ایڈیشنل کلکٹر انکم ٹیکس لاہور محمد اقبال احمد کی بریت کے خلاف نیب اپیل کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد نیب اپیل مسترد کردی۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا تاہم ملزم کیخلاف اور اگر کوئی اور مقدمہ ہے تو نیب اپنی تحقیقات جاری رکھے۔ نیب پراسیکوٹر نے دلائل دیے کہ محمد اقبال احمد نے 8 بے نامی جائیدادیں غیر قانونی طور پر خریدیں اور آگے فروخت کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں