182

گھوٹکی: گھوٹکی میں ضمنی انتخاب، مہر ہی مہر کے مد مقابل

گھوٹکی (محمد شبیر سے) سیاست دانوں اور عوام کی نظریں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی انتخابات پر ہیں جہاں مہر خاندان کے افراد ایک دوسرے کے خلاف امیدوار ہیں۔

حلقہ این اے 205 کی نشست سال رواں کے آغاز میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول علی محمد خان مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ این اے 205 کی نشست کے لیے مقابلہ اس وقت دل چسپ ہوگیا جب پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صوبائی وزیر برائے کھیل اور مشیر برائے صنعت و تجارت اور مہر قبیلے کے سردار محمد بخش خان کو ان کے کزن علی محمد خان کے فرزند احمد علی خان کے مقابلے میں اپنا امیدوار منتخب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں