183

کراچی: سندھ کے ایک لاکھ سرکاری اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے، وزیر تعلیم

کراچی (محمد یوسف سے) وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ایک لاکھ 34ہزار میں سے ایک لاکھ اساتذہ سائنس اور ریاضی نہیں پڑھا سکتے۔

سردار شاہ نے لیاری میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میر ایوب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ انرولمنٹ ڈرائیو 2019 سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونگے جن کو بھرتی کرنے سے قبل آئی بی اے میں ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اسٹیشنری اور کورس بلیک میں فروخت کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جب کہ میرے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں