170

پاکپتن: بابا فرید پل کے نیچے عابد نامی نوجوان دریا میں ڈوب کر ہلاک۔

پاکپتن (عمر امین ملک سے) دو روز قبل منچن آباد روڈ پر دریائے ستلج پر واقع بابا فرید پل کے نیچے عابد ولد یعقوب نامی 17 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا. ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان اپنے مویشیوں کو دریا میں نہلا تے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے 2 روز کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش کو دریا میں سے تلاش کر لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں