173

پاکپتن: بجٹ میں پاکپتن شہر کو بری طرح نظر انداز کیا گیامنچن آباد پل پاکپتن کا اہم مسئلہ ہے. میاں احمد رضا مانیکا

پا کپتن (محمد امین سے) بجٹ میں پاکپتن شہر کو بری طرح نظر انداز کیا گیامنچن آباد پل پاکپتن کا اہم مسئلہ ہے، حکومت نے بجٹ میں اس اہم مسئلے کو نظر انداز کردیا. پاکپتن کے طالبعلم اعلی تعلیم کیلئے دیگر شہروں کے دھکے کھارہے ہیں مگر حکومت نے پاکپتن میں یونیورسٹی قائم نہیں کی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں احمد رضا مانیکا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ دریائے ستلج پل تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، اگراس پل کو رابطہ سڑکیں نہ دی جائیں تو وہ بالکل فضول اور پیسوں کا ضیاع ہے حکومت اس پل کے ساتھ فوری رابطہ سڑکیں بنانے کے لیے بجٹ جاری کرے. انہوں نے کہاکہ پاکپتن شہر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی نسبت سے بین الاقوامی شہرت کا حامل ضلع ہے. یہاں سالانہ لاکھوں زائرین آتے ہیں مگر حکومت نے پاکپتن شہرکے لیے کوئی پیکج اناؤنس نہیں کیا، شہر کو مسائلوں نے گھیر رکھا ہے مگر موجودہ حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکپتن شہریونیورسٹی بنانے کا اعلان کرے، تاریخی مسئلے منچن آباد پل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بجٹ جاری کرے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں