186

وزیر اعظم 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق وزیراعظم 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے بنی گالا زمین کو تحفہ ظاہر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، جبکہ انہوں نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم کے ڈالر، پاؤنڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاؤنٹس ہیں۔ وہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں، 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے بھی مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

وزیر اعظم 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔” ایک تبصرہ

  1. کتنا عرصہ لگا سپریم کورٹ میں یہ ثابت کرنے کے لیے کہ بنی گالہ کی زمین خان صاحب نے کرکٹ کے کمائے ہوئے پیسوں سے خریدا اور ابھی بھی گوشواروں میں وہ تحفہ ہے۔۔ کمال ہے ویسے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں