194

نوشہرو فیروز: قوم پرست جماعت جسقم کے 10سے زائد افراد قومی دھارے میں شامل۔

نوشہروفیروز (محمد علی ملک سے) قوم پرست جماعت جسقم کے 10سے زائد افراد قومی دھارے میں شامل۔

جسقم پڈعیدن کے جنرل سیکریٹری شاہد لاشاری نے ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والے جسقم کے افراد نے بھریاسٹی میں پریس کانفرنس کی۔ سکندر کھوسو، واجد، ماجد، ربنواز، مشاہد، معشوق، فرید لاشاری، اعجاز اور سجاد پھل قومی دھارے میں شامل ہوئے.

قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ آج کے بعد ہمارا کسی قوم پرست جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ہم پاکستان اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، پریس کانفرنس کے دوران پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں