227

پاکپتن: دیوان پیر ساجد مشتاق چشتی کو صحابی رسول خواجہ عزیز مکیؓ کے دربار کا سجادہ نشین مقررکر دیا گیا، زیب سجادہ دربار بابا فرید دیوان احمد مسعود چشتی نے دستار بندی کی.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) دیوان پیر ساجد مشتاق چشتی کو صحابی رسول خواجہ عزیز مکیؓ کے دربار کا سجادہ نشین مقررکر دیا گیا، زیب سجادہ دربار بابا فرید دیوان احمد مسعود چشتی نے دستار بندی کی.

تفصیلات کے مطابق دیوان پیر ساجد مشتاق چشتی کو صحابی رسول حضرت خواجہ عزیز مکی ؓ کے کا نیاسجادہ نشین مقرر کردیا گیا اس موقع پر زیب سجادہ دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر، وزیر مال سید صمصام بخاری کے صاحبزادے سید حسان صمصام بخاری، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہؒ صدر انجمن فلاح مریضاں وچیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے دیوان پیر ساجد مشتاق چشتی کی دستار بندی کی اس موقع پرپریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، چیئرمین پیر امداد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، ڈسٹرکٹ منیجر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سابق ڈپٹی کمشنر سید عامل شاہ، پرنسپل پیرا میڈیکل کالج ڈاکٹر محمود ریاض جوئیہ، چیف ایگزیکٹو پاکستان لاء کالج ملک فاروق ایڈوکیٹ، سینئر صحافی سید وارث شاہ، افتخار بھٹی، حیدر شاہ، جید علماء، سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی دستار بند ی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دیوان پیر ساجد مشتاق چشتی نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے صحابی رسول ؐ حضرت خواجہ عزیز مکی ؓ کے مزار کی نوکری کا شرف حاصل ہوا میری کوشش ہوگی کہ درگاہ کی تزئین و آرائش کیلئے بہتر سے بہترین انتظامات کروں تاکہ یہاں آنے والے زائرین کو بہتر سہولیات میسر ہوسکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں