184

اسلام آباد: حکومت کے پاس دس لاکھ روپے بھی نہیں تو چندہ مانگنا شروع کردے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر حکومت کے پاس دس لاکھ روپے بھی نہیں تو ڈی چوک میں چندہ مانگنا شروع کر دے۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے بنی گالہ، کورنگ نالہ میں غیر قانونی تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ گندگی کے حوالے سے ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت ہر سیکریٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی تجاویز بھی طلب کرلیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کورنگ نالے پر لگائے جانے والے ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے کتنا عرصہ درکار ہوگا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ تین ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منظوری ہوئی ہے دو سال میں لگ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں