191

لودھراں: خود ساختہ مہنگائی عروج پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح ناکام

لودہراں (بریلینٹ رپورٹر) خود ساختہ مہنگائی عروج پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح ناکام اعلیٰ حکام کو سب اچھے کی رپورٹ ارسال دکانداروں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 50سے 100فی صد تک اضافہ کر دیا گھی، چینی، دالیں، سرخ مرچ، چنا اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ضلعی انتظامیہ کی پر اسرار مجرمانہ غفلت عوام کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے، شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں