164

مانسہرہ: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام؛ لاہور، پشاوراورکراچی میں نجی شراکت سے نئے منصوبے زیرغور

مانسہرہ (محمد طارق شاد سے) وزیراعظم کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں لاہور، پشاور اورکراچی میں نجی شراکت سے 4 نئے منصوبے زیرغور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں لاہور، پشاور اورکراچی میں نجی شراکت سے فیڈ رل گورنمنٹ ایمپلائزہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن جوائنٹ وینچر کے تحت مزید چارمقامات پر منصوبے شروع کرے گا۔

جوائنٹ وینچر کے تحت لاہور کے دو مختلف مقامات پر32 سو اپارٹمنٹس تعمیرکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ لاہور کے موضع کچا میں 40 کنال پر5 سو اپارٹمنٹس کا منصوبہ زیر غور جب کہ لاہور میں زیر غور دوسرا منصوبہ 150 کنال پر موضع منگا اوتارہ میں 27 سو اپارٹمنٹس کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں