172

کراچی: گھر کی کفالت کیلیے واٹر ٹینکر چلانے والی 8 سالہ بچی کی ویڈیو وائرل

کراچی (محمد یوسف سے) بیمار والد اور گھر کی کفالت کے لیے 8 سالہ بچی نے واٹر ٹینکر چلانا شروع کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ لیبر اسکوائر میں ایک کمسن بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو پانی کا ٹینکر چلا کر اپنے کی گھر کی کفالت کررہی ہے۔ کمسن خوشی نے گھروں اور فیکٹریوں میں پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکر کئی کلومیٹر تک چلاکر سب کو حیران کردیا خوشی اس طرح سے واٹر ٹینکر چلا رہی تھی جیسے اسے کئی سال تجربہ ہو۔

وڈیو میں کمسن بچی خوشی نے پانی کا ٹینکر چلاتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد فالج کے مریض ہیں، اس کا کوئی بھائی بھی نہیں ہے اور وہ گھر کی کفالت کرنے کے لیے وہ واٹر ٹینکر چلا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں