181

پشاور: نیب کا کوئی نوٹس ملا تو اس کے ٹکڑے کر دیئے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

پشاور (محمد طارق شاد بیورو چیف کے پی کے) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے اگر نیب کا کوئی نوٹس ملاتو اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں گے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کی حیثیت کیا ہے کہ وہ مجھے نوٹس بھیجے گا، نہ تو مجھے نیب کا کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی ان کی جراءت ہے کہ کوئی نوٹس بھیجیں اگر کوئی نوٹس ملا بھی تو اس کے ٹکڑے کردیئے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جیسے فیصلے احتساب عدالتوں کی جانب سے آئے ہیں کیا اس کے بعد بھی نیب احتساب کریگا؟ یہ سب جو نیب کے پاس ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، نیب کو ہم تسلیم نہیں کرتے، بیس سالوں سے میرے اثاثوں کی کھوج لگارہے ہیں، آج بھی اپنا یہ شوق پورا کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں