189

کراچی: انٹر داخلہ پالیسی، تعلیمی سیشن 7 ماہ تک محدود طلبا پریشان

کراچی (محمد یوسف سے) صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے سرکاری کالجوں میں تعلیمی سیشن کے مختصرترین 7ماہ کے عرصے کوبڑھاکراسے 12ماہ تک لانے میں ایک بارپھرناکام ہوگیاہے۔

صوبائی سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویزاحمد سیہڑ نے کراچی سمیت سندھ کے سرکاری کالجوں میں انٹرسال اول کے داخلوں کے سلسلے میں مرکزی داخلہ کمیٹی اوراس کی پالیسی کامبہم نوٹیفکیشن جاری کردیاہے تاہم اس نوٹیفکیشن میںیہ تعین ہی نہیں کیاگیاہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں انٹرسال اول کے داخلے کس تاریخ سے شروع ہونگے داخلہ فارم کس تاریخ تک جمع کرائے جاسکیں گے اورکلاسز کب سے شروع ہونگی بلکہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2019کی مرکزی داخلہ پالیسی گزشتہ برس 2018کی داخلہ پالیسی کی طرزپر ہی ہوگی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں ایک بارپھر انٹرسال اول کاسیشن 7ماہ پر محیط ہوگا، کلاسز ستمبرسے شروع ہوکرمارچ میں ختم ہوجائیں گی اورامتحانات اپریل میں لیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں