196

اسلام آباد: پشاور میٹرو پروجیکٹ میں ناقص میٹریل استعمال ہوا، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ پشاور میٹرو پراجیکٹ (بی آر ٹی) میں گھٹیا معیار کا مٹیریل استعمال کیا ہے جو جان ومال کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی چشم کشا تحقیقات میں انکشاف کیاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 70ارب روپے کی لاگت کے پشاور میٹرو پراجیکٹ (بی آر ٹی) کے تفصیلی ڈیزائن میں ناقص تبدیلیاں کرتے ہوئے گھٹیا معیار کا مٹیریل استعمال کیا ہے جو جان ومال کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

ایشیائی بینک جس نے اس منصوبے کیلیے فنڈنگ فراہم کی ہے کی تکنیکی ٹیم نے مارچ 2019میں پروجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ کرکے یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں