173

اسلام آباد: نواز شریف کو دی گئی سرکاری مرسیڈیز بینز کار واپس لے لی گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی مرسیڈیزبینز کار واپس لے کر سینٹرل پول میں پارک کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی مرسیڈیزبینز کار واپس لے لی گئی اور سینٹرل پول میں پارک کردی گئی ہے، نواز شریف کو یہ کار وزیراعظم آفس سے دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کو سابق وزیراعظم ہونے پر یہ کار وزیراعظم آفس سے دی گئی تھی تاہم کیبنٹ ڈویژن نے ایک لیٹر میں کار سابق وزیراعظم کے زیر استعمال نہ ہونے پر واپس کرنے کا کہا تھا، نوازشریف کے زیر استعمال رہنے والی کار نمبر جی اے ڈی 059 واپس لے کرسینٹرل پول میں پارک کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں