183

پشاور: خیبرپختونخوا میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

پشاور (محمد طارق شاد سے) خیبرپختونخوا میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا اور صرف چار ماہ میں صوبائی محتسب کو 31 خواتین نے ہراساں کئے جانے کی شکایات جمع کرادیں۔

سب سے زیادہ تعلیمی اداروں میں خواتین ہراسانی کا شکار ہورہی ہیں جبکہ دوسروں کو تحفظ دینے والے محکمہ پولیس میں بھی خواتین ہراساں کئے جانے سے محفوظ نہیں۔ محکمہ صحت اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو بھی ہراساں کئے جانے کا سامنا ہے۔ صوبائی محتسب کو موصول شکایات میں سائبر کرائم، پبلک مقامات پر ہراساں کئے جانے کے کیسز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں سے اب تک 8 خواتین نے ہراسانی کی شکایات جمع کرائی ہیں۔ ان میں یونیورسٹی آف ہری پور سے ایک، ڈائریکٹوریٹ آف ایلمینٹری و سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا سے دو، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ سے ایک، ورکرز ویلفئیر بورڈ اسکولز سے دو، پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز سے دو، محکمہ صحت سے 5، محکمہ پولیس 3، پبلک مقامات 3، مائنز اینڈ منرل کی ایک شکایت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں