195

ہڑپہ: جگہ جگہ جسم فروشی کے اڈے قائم عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

ہڑپہ (منیر ساجد سے) ہڑپہ جگہ جگہ جسم فروشی کے اڈے قائم عوامی وسماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ سے فحاشی کے اڈوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے ان کے خاتمے کا مطالبہ ۔ رحمان ٹاؤن، کچی آبادی، صدربازار اور دیگر گلی محلوں میں جاری جسم فروشی کے دھندے سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر والدین پریشان کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام نوٹس لیں عوامی وسماجی حلقوں کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔ یہ اڈے کرمنل لوگوں جن میں سٹریٹ کرائم اور منشیات کے عادی اورفروخت کرنے والے افراد اور گروہ شامل ہیں کے لیے محفوظ ترین پناہگاہوں کا درجہ بھی رکھتے ہیں، فحاشی کے اڈوں کی نائیکوں نے شام ہوتے ہی دعوت زناحرام کی نیت سے گھروں سے نکل کر بازاروں میں بیٹھنا اور چکر لگانا معمول بنا لیا ہے، شریف شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے ایس ایچ تھانہ ہڑپہ سے عوامی وسماجی حلقون نے فی الفور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے. جسم فروشی کے اڈوں کی نائیکوں نے ہوم ڈلیوری اورموٹر سائیکل ٹرانسپورٹ کی سہولت دے کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس پر پولیس سمیت دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں نے مکمل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جو نا صرف ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ ان فحاشی کے اڈوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سےان اداروں کوخواب خرگوش سے بیدار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں