174

پاکپتن: غلہ منڈی کی شہر سے باہر منتقلی قابل تحسین ہے. میاں عبدالرحمٰن وٹو

پا کپتن (مقبول حسین سے) غلہ منڈی کی شہر سے باہر منتقلی قابل تحسین ہے یہ کام بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا ان خیالات کا اطہارانجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدر، کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری اورتحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹو نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب اور تجارت بڑھنے کی وجہ موجودہ غلہ منڈی ناکافی تھی اور منڈی کا منتقل ہونا ناگزیر تھا. تاہم دیر آئد درست آئد، اب اس غلہ منڈی کو فوری منتقل کیا جائے اور کاروباری سرگرمیاں شروع کی جائیں انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی منتقلی کی مخالفت کرنیوالے ایک دو افراد ہیں جن کے زاتی مفادات ہو سکتے ہیں، منڈی کی ترقی کے لئے ان کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ نئی غلہ منڈی میں دکانوں کی فراہمی کے لئے پرانی غلہ منڈی کے آڑھتیوں کو ترجیح دی جائے، نئی منڈی میں دکانوں کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے غلہ منڈی کے تاجروں اور افسران پر مشتمل کمیٹی بنانی چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں