172

پشاور: بلاول بھٹو دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھیں، شوکت یوسفزئی

پشاور (محمد طارق شاد سے) صوبائی وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھیں اور مولانا پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاول دوبارہ اقتدار کے خواب نہ دیکھے، عوام چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن نے 25 جولائی کو کیا تیر مارا، اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے انتشار پھیلا رہی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں مایوسی پھیل رہی ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمن کو فتویٰ دینے کے لیے رکھا گیا ہے، مولانا پارلیمنٹ سے باہر رہ کر ہی گزارہ کریں جب کہ باپ کی کرپشن کو تحفظ دینے پر بلاول اور مریم کا گراف گر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں