216

ساہیوال ندیم الرحمن کمشنر ساہیوال ڈویژن کا شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، صفائی اور سیوریج کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) گذشتہ روز کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن کا شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، صفائی اور سیوریج کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اورشہریوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا معائنہ، بس اڈوں پر مسافروں کو پینے کی پانی کی دستیابی، لیٹرین اور صاف ستھری انتظار گاہ یقینی بنانے کی ہدایت- تفصیلات کے مطابق کمشنر ندیم الرحمن نے علی الصبح شہر کا تفصیلی دورہ کیا، وہ فریدیہ پارک، سٹی صدر روڈ، مزدور پلی، دیپالپور بازار، جوگی چوک، پاکپتن چوک، بس سٹینڈ جی ٹی روڈ اور عارف والا چوک گئے اور وہاں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا- انہو ں نے بلدیہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں- انہوں نے صبح کے وقت صفائی میں مصروف سینٹری ورکرز سے بھی بات چیت کی اور ان کی فرض شناسی کو سراہا- انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے عوام کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی میونسپل کارپوریشن کا بنیادی فرض ہے جسے پورا کرنے کے لئے دستیاب تمام وسائل کا بہترین استعمال انتہائی ضروری ہے- انہو ں نے جوگی چوک، پاکپتن چوک اور عارف والا چوک پر ٹریفک کے مسائل فوری حل کرنے، عارضی تجاوزات کوختم کرنے اور بسوں اور ویگنوں کو ترتیب سے پارک کرانے کی بھی ہدایات جاری کیں- جنرل بس سٹینڈ کے دورے کے دوران کمشنر ندیم الرحمن نے وہاں مسافروں کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات، لٹیرین کی صفائی اور تجاوزات کو چیک کیا اور سی او کارپوریشن کو سختی سے ہدایت کی کہ ان سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اڈوں سے عارضی تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور مسافروں کی انتظار گاہ کو بہتر کیا جائے- انہوں نے کہا کہ وہ چند روز میں دوبارہ ان جگہوں کا اچانک معائنہ کر کے لائی جانے والی بہتری کو چیک کریں گے اس کے لئے بلدیہ کے ملازمین اپنی کارکردگی کو مزید بڑھائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں