235

بھوانہ: کام کرنے پر مجبور 72 سالہ بزرگ، چارہ کاٹنے والی مشین میں ہاتھ آنے سے 4 انگلیاں کٹوا بیٹھا

بھوانہ (رانا محمد بوٹا) چکنمبر 198 ڈھول والا میں چارہ کاٹنے والی مشین میں ہاتھ آنے سے بزرگ کی انگلیاں کٹ گئیں.

بتایا گیا ہے کہ چکنمبر 198 ڈھول والا کا رہنے والا بہتر سالہ بہاول بخش مویشیوں کے لیئے ٹوکہ مشین پر چارہ کتررہا تھا
کہ اچانک اس کا ہاتھ ٹوکہ مشین میں آ گیا جس سے اس کےداہنے ہاتھ کی چار انگلیاں کٹ گئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرطبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کردیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں