352

منڈی صادق گنج: بے بی پارک اور باب صادق ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا. پودے تباہ، لائٹس خراب.

منڈی صادق گنج (سید عاصم رضا سے) واحد تفریح گاہ، بے بی پارک عدم توجہ کے باعث دن بہ دن اجڑتی جارہی ہے. پارک میں موجود جھولے بالکل خراب حالت میں ہیں اور تاحال ان کی مرمت وغیرہ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی.

جب کہ پارک میں موجود گھاس اور پودے توجہ نا دینے کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہیں. پارک میں نصب لائٹس بھی توجہ نہ دینے باعث خراب ہوچکی ہیں یہاں تک کہ پارک میں رات کے وقت کم از کم روشنی کے لیے بھی لائٹس دستیاب نہیں ہوتیں. پارک کے سامنے موجود 100 سالہ قدیمی باب صادق پر بھی قیمتی لائٹس نصب کرکے اسے روشن کیا گیا تھا وہ بھی اس وقت بالکل خراب حالت میں ہیں اور رات کے وقت گھپ اندھیرا ہوتا ہے.

سیاسی سماجی حلقوں اور عام شہریوں نے حکومت وقت اور انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی واحد تفریح پارک کی حالت زار پر توجہ دی جائے اور بہتری لانے کے اقدامات فی الفور کیے جائیں. نیز باب صادق کی حالت کو سنوارا جائے لائٹنگ کو درست کرکے بحال کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں