187

ساہیوال: ٹرینیں بروقت نہ پہنچنے پر مسافر ٹکٹیں واپس کرکے بسوں پر سفرکرنے پر مجبور

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) مسافر ٹرینوں کے لیٹ ہونے اور گھنٹوں ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے انتظار کرنے سے پریشان مسافر ٹرینیں بروقت نہ پہنچنے پر ٹکٹیں واپس کرکے بسوں پر سفرکرنے پر مجبور ہوگئے. مسافروں کا وزیر ریلوے اور افسران سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافر حضرات تیز گام اور دیگر ٹرینوں کے انتظار میں گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں اور بروقت ٹرینیں نہ پہنچنے سے وہ انتہائی پریشان ہوتے ہیں ۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی ریلوے کانظام پہلے سے بہتر ہونے کی امید تھی جس کے باعث شہری زیادہ تر ٹرینوں میں سفر کرنے کی طرف راغب ہوئے لیکن ٹرینیں اکثر اوقات لیٹ آرہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو ریلوے اسٹیشنوں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتاہے اور انہیں سخت پریشانی ہوتی ہے۔ ٹرینیں لیٹ ہونے پر بعض شہری انتظار سے تنگ آکر ٹکٹیں واپس کرکے بسوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، جس کے نتیجہ میں پاکستان ریلوے کو لاکھوں ‘کروڑوں روپے کا نقصان ہوتاہے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدا حمد اور جی ایم ریلوے ودیگر اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں