192

ملکہ ہانس: حکم امتناعی کے باوجود محنت کش کے پلاٹ پر قبضہ کروانے کے لئے پولیس نے محنت کش کے گھر پر دھاوبول دیا

ملکہ ہانس (ڈاکٹر عبدالرووف سے) پولیس نے حکم امتناعی کے باوجود محنت کش کے پلاٹ پر قبضہ کروانے کے لئے محنت کش کے گھر پر دھاوبول دیا، خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشددکیا، گھر کی دیواریں بھی توڑ ڈالیں پولیس گردی کے خلاف متاثرہ خاندان سراپا احتجاج بن گیا، ٹبہ 30 ایس پی کے رہائشی محنت کش محمد عباس شیخ و دیگر سراپا احتجاج بنے خاندان کے مطابق تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے قبضہ گروپ حاجی غفور، محمد صابر، امتیاز وغیرہ کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے حکم امتناعی کے باوجود ہمارے پلاٹ پر مخالفین کا قبضہ کرانے کیلئے دھاوا بول دیا، بچوں خواتین پر وحشیانہ تشدد کے ساتھ سنگین نتائج ک دھمکیاں گالی گلوچ اور غلیظ زبان بھی استعمال کی، محمد عباس شیخ نے بتایا کہ 10مرلے جگہ کا مرے نام ہے میں مالک اور قابض ہوں اور حکم امتناعی بھی لے رکھا ہے، متاثرہ خاندان کا کہنا تھا حصول انصاف کیلئے ڈی پی او کو درخواست بھی دی مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوسکالہذا حکام بالا نوٹس لیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں