197

پشاور: بی آر ٹی منصوبہ؛ انڈر پاس میں حجام کی دکان سوشل میڈیا پر مقبول

پشاور (محمد طارق شاد سے) بی آر ٹی انڈر پاس میں سیکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ایک غریب شخص نے اپنی حجام کی دکان سجالی۔

بی آر ٹی کے انڈر پاسز انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ویران پڑے ہوئے ہیں، جب کہ انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے بعد بھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

مقامی افراد سڑک عبور کرنے کیلئے انہی انڈرپاسز کو استعمال کرتے ہیں جب کہ حال ہی میں ایک غریب شخص نے ہشتنگری انڈر پاس میں اپنی حجام کی دکان سجالی ہے جس کے بعد انڈر پاس استعمال کرنے والے افراد نے بھی حجام کی دکان کا رخ کرنا شروع کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں