197

کراچی: پاکستانی طالبعلم عالمی تقریری مقابلے کے فاتح قرار

کراچی (محمد یوسف سے) پاکستان کے دوہونہار طلبا و طالبات نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا، دسویں جماعت کے محمد انیق اور عائرہ گبول نے عالمی تقریری مقابلہ جیت لیا۔

امریکا میں ہونے والے آن لائن تقریری مقابلے ’وائسز آف دی فیوچر‘ کا مقابلہ کراچی کے دو طلبا و طالبات نے اپنے نام کرلیا۔ یہ دونوں ہونہار طالبعلم اپنا ایوارڈ لینے کے لیے 10 جولائی کو امریکا روانہ ہوں گے۔ اپنے امریکی دورے میں وہ انٹرنیشنل اسپیچ اینڈ ڈبیٹ آرگنائزیشن کی ورکشاپ میں شرکت اور دو ہفتوں پر محیط امریکا کے مختلف شہروں کا مطالعاتی دورہ بھی کریں گے۔ اس مقابلے کا عنوان ’وائسز آف دی فیوچر‘ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں