184

کراچی: گورنرسندھ کی یقین دہانی پر کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

کراچی (محمد یوسف سے) گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق تاجر ایکشن کمیٹی کے ارکان نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے، گورنر اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایکشن کمیٹی نے ہمارے سامنے 11 نکاتی ایجنڈہ رکھا جس پر انہوں نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ٹیلی فون پر بات کی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ وہ تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے معاشی مسائل ٹیکس دینے سے حل ہوتے ہیں، ٹیکس دیں گے تو ملک قرضوں سے نکلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں