183

لاہور: کاروبار کیلیے ٹیکس دینا ہوگا، تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، شبر زیدی

لاہور (اسد الیاس) چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکسز کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات دور کریں گے لیکن جس کو کاروبار کرنا ہے اسے ٹیکس تو دینا ہی پڑے گا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہاہے کہ گھی کی قیمت نہیں بڑھنے دی جائے گی، چینی اور سیمنٹ کے ڈیلرز پر عائد ٹرن اوور ٹیکس1.5فیصد سے کم کرکے0.25فیصد کردیا ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال ، اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کا مسئلہ حل کیے بغیر ملکی صنعت نہیں چل سکتی۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم اور آرمی چیف کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کے خاتمے کیلیے جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ہماری مارکیٹیں اسمگل شدہ مال سے بھری پڑی ہیں اس کے لیے چھاپے نہیں ماریں گے بلکہ سورس تلاش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں