189

کراچی: وفاق کا کراچی کے تین اسپتال چلانے سے انکار، سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ

کراچی (محمد یوسف سے) وفاق نے کراچی کے تین اسپتالوں کو چلانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کو چلانے سے معذوری ظاہر کردی، وفاق نے کراچی کے تین بڑے اسپتال جن میں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو چلانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ درکار بجٹ دستیاب نہیں، کراچی کے تین بڑے اسپتال نہیں چلاسکتے، سندھ حکومت کو موقع دیا جائے کہ وہ کراچی کے تین اسپتالوں کی واپسی کے لیے نظرثانی درخواست دائر کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں