183

پشاور: خیبر پختون خوا کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کیلئے ائیر کولر لگانے کا فیصلہ

پشاور (محمد طارق شاد سے) خیبر پختون خوا کی جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کے لئے ائیر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا مسعود الرحمان کی سربراہی میں صوبے بھر کی جیلوں سے آئے سپرینڈنٹس کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں چترال سے ڈی آئی خان تک صوبے کی 28 جیلوں میں خواتین اور قیدی بچوں کے لئے جیلوں میں ائیر کولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں گرمی کی صورتحال بڑھنے کے باعث جیلوں میں موجود خواتین اور قیدی بچوں کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر جیلوں میں ائیر کولر لگائیں جائیں گے جس کے لئے باقاعدہ طور پر جیل سپرینڈنٹس کو اجلاس میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں