197

سرگودھا: نئی برطانوی خاتون اول کا تعلق سرگودھا سے نکلا

سرگودھا (خصوصی رپورٹ) برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن کی بیوی مارینا وہیلرکی والدہ دیپ سنگھ کا تعلق سرگودھا کے علاقہ سلانوالی کے سکھ خاندان سے تھا.

بتایا گیا ہے کہ یہ سکھ خاندان تقسیم ہندستان کے بعد بھارت اور جس کے بعد جرمنی میں چلا گیا جہاں پر اس کی والدہ سیپ سنگھ جرمنی چلی گئی، دیپ سنگھ کی شادی 1962میں جرمنی کے ایک شخص سر چارلس وہیلر سے ہو گئی، شادی کے بعد چارلس وہیلر اور اس کی بیوی دیپ سنگھ انگلینڈ منتقل ہو گئے، 1964میں مارینا وہیلر پیدا ہو ئی۔ مارینا وہیلر نے بعد ازاں برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بورس جانسن سے شادی کر لی. مارینا وہیلر اپنی ماں دیپ سنگھ کی پیدائش کی جگہ ہونے کی وجہ سے اکثر پاکستان کے شہر سرگودھا سے انسیت رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں