182

محراب پور: ایڈووکیٹ کے گھر پر پولیس گردی اورعدالتی حکم کے باوجود پولیس اہلکار گرفتار نہ ہونے پروکلاء برادری کا پولیس کیخلاف احتجاج

محراب پور (ملک مشتاق احمد سے ) ایم ایم سی ممبرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ ندیم شر کو انصاف نہ ملنے پر تعلقہ بار محراب پور کے صدر لطف اللہ سیال ایڈووکیٹ، ساجد ملک ایڈووکیٹ، علیم مغل ایڈووکیٹ، رمضان مغل ایڈووکیٹ، ضلع بار کی جانب سے ضلعی صدر عبدالرحیم عباسی، عبدالستار لہرانی،شوکت بوھیو، امر امتیاز میمن، عبدالقادر خانزادہ،سید رضاشاہ، آصف رندھاوا ودیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیامظاہرے کے دوران وکلاء کی جانب سے نواب شاہ اور پڈعیدن پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواب شاہ پولیس نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس گردی کرکے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے جسے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں عدالتی احکامات کے باوجود پڈعیدن پولیس ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ داخل کرکے انہیں گرفتار نہیں کررہی علاقہ کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دینگے پڈعیدن پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کوبچانے کیلئے ناکام کوشش کررہی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دینگے کیونکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں پولیس اہلکاروں نے غیرقانونی عمل کیا جس کیخلاف عدالت حکم ہے ان پر مقدمہ داخل کیا جائے مگر کئی دن گزرنے کے باوجود مقدمہ داخل نہ کرکے پڈعیدن پولیس عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہی ہے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ وکیل ندیم شر کو انصاف ملنے تک ضلع بھر میں ہمارا احتجاج جاری رہے گا اگرمطالبہ تسلیم نہ کیا گیا اور ضرورت پیش آئی تو احتجاج کا دائرہ سندھ لیول اور پھر ملکی لیول تک بھی کیا جاسکتا ہے مظاہرے میں سید کاشف شاہ ایڈووکیٹ، احمد ندیم مغل ایڈووکیٹ، سہیل زاہد ایڈووکیٹ، شکیل ملک ایڈووکیٹ، شکیل میمن ایڈووکیٹ، سید حماد اللہ شاہ ایڈووکیٹ، ایاز مری ایڈووکیٹ،غلام محی الدین ایڈووکیٹ ، عابد سومروایڈووکیٹ،، یونس چنہ ایڈووکیٹ،غلام رسول آرائیں ایڈووکیٹ و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں