185

پاکپتن: خراب میٹر نہ بدلنے پر کسانوں کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج

پاکپتن (کاشف بٹ سے) خراب میٹر نہ بدلنے پر کسانوں کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج، مظاہرین نے واپڈا کمپلیکس میں واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی.

کسانوں کو کہنا تھا کہ خراب میٹروں کے ڈیفیکٹو کوڈ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں روپے بل بھیجے جاتے ہیں، ڈیفیکٹو کوڈ کے لگنے سے ٹیوب نہ چلانے کے باوجود کسان بھاری بل ادا کرنے پر مجبور ہیں، کسان اتحاد کے مرکزی راہنما چوہدری رضوان اقبال نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا خراب میٹر تبدیل کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا. اور مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں