188

پاکپتن: 55 سالہ خاتون لاپتہ، اہل خانہ شدید پریشان

پاکپتن (رانا صفدر سے) 55سالہ خاتون لاپتہ اہل خانہ شدید پریشان اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کلیانہ کے رہائشی افتخار حسین آزاد، محمد یٰسین اور محمد احمد نے بتایا کہ 55سالہ خاتون مریم بی بی 9جولائی بروز منگل کو ضروری کام کے لئے گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کلیانہ پاکپتن اپنے عزیزو اقارب دیگر مقامات اور علاقوں میں چھان بین مگر کہیں کامیابی نہ ہوئی، اہل خانہ اور اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب، و دیگر اعلیٰ حکام اور متعلقہ حکام سے گزارش کی ہے کہ لاپتہ خاتون مریم بی بی کی تلاش میں ہمارے بھر پور مدد کی جائے انہوں نے سول سوسائٹی سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ خاتون ملنے کی صورت میں ہمارے موبائل نمبر 03464906686اور موبائل نمبر 03014055283پر ہمیں اطلاع دی خاتون کی تلاش کرنے والے کو آنے جانے کا کرایہ اور اپنی حیثیت کے مطابق انعام بھی دیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں