180

ساہیوال: کمیونٹی پالیسنگ کوبروئے کار لاکر جرائم کے خاتمے کے لئے موثرحکمت عملی ترتیب دی جائے۔ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، دی پی او

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) انصاف کی فراہمی اور میرٹ پر تفتیش اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ کمیونٹی پالیسنگ کوبروئے کار لاکر جرائم کے خاتمے کے لئے موثرحکمت عملی ترتیب دی جائے۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔کمزور وں،غریبوں اور شرفاء سے اچھے رویے سے پیش آئیں۔ تھانہ آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے اپنے آفس میں ہونے والی ماہانہ کرائم میٹنگ کے دوران کیا جس میں میں ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین جملہ ایس ڈی پی اوزضلع ہذا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈی ایس پی آرگنائز کرائم اورتما م ایس ایچ اوزنے شرکت کی جس میں جملہ SDPOSاور SHOsکی ماہانہ کا رکر دگی کا تفصیلی جائزہ لیااوراچھی کار کر دگی کر نے والے پولیس ملازمان کو سراہا گیا۔ اس موقع انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ اجتماعی پرفارمنس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔غفلت لا پرواہی بر تنے والے پولیس ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔لالچ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی سوچ ذہن سے نکال دیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم تیز کی جا ئے اور کریمنل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے انکی گرفتاری میں مدد لی جائے۔ایس ایچ اوز تھانہ کی سطح پرموبائل گشت کے نظام کوموثر بنائیں۔ پینڈ نگ چالان اور د رخواستیں بروقت نمٹائی جائیں۔مقدمات کو جلد از جلدمیرٹ پر یکسو کرکے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں