187

پاکپتن: تعلیمی اداروں کو بلدیات کے ماتحت کرنے کیخلاف تمام تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گی. ملک لطیف شہزاد

پاکپتن (محمد امین سے) تعلیمی اداروں کو بلدیات کے ماتحت کرنے کیخلاف تمام تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گی، سکول کے اساتذہ کے بیرون اضلاع تبادلے روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہارپنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد، لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد افضل بھنڈر نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میاں ریاض جموں، شہزاد مرتضی گجر، رشید شاہد، رائے محمد محمود، ملک نعمت، محمد طفیل بھٹہ، انور علی، انس مہر، میاں خدا بخش وٹو، جی ایم ملک، جمشید علی خاں، سید صفدر علی شاہ ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں نت نئے تجربات نے تعلیمی نظام تباہ کردیا ہے نئے پاکستان میں کسی پرانے تعلیمی نظام کو جگہ نہ دی جائے انہوں نے کہا کہ گجرات اعلامیہ جس میں اللہ بخش قیصر، سجاد اکبر کاظمی، ملک لطیف شہزاد، چوہدری سرفراز احمد، امتیاز احمد عباسی اور رائے غلام مصطفی ریاض کے متفقہ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں کی بلدیات کو حوالگی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے جس کا لائحہ عمل تحصیل مری کی میٹنگ میں طے کیا جائے گا انہوں نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو بیرون اضلاع تبادلے کروانے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں