169

اسلام آباد: فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم قمری کیلنڈر کو او آئی سی میں لے کر جارہے ہیں، انشاءاللہ قمری کیلنڈر امت مسلمہ کا مشترکہ کیلنڈر ہوگا، ایران، یو اے ای اور سعودی عرب نے چاند دیکھنے والی ایپ کی تعریف کی ہے، دیگر اسلامی ممالک نے بھی ہماری کوششوں کو سراہا ہے اور اب موبائل سے ادائیگیوں کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔

فوادی چوہدری نے کہا کہ ہم کابینہ سے درخواست کررہے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرے اور حکومت ہمارے کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کرے جب کہ ہم موبائل پیمنٹس کی طرف آرہے ہیں اور اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، موبائل پیمنٹس شروع ہوگئیں تو شناختی کارڈز کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں