203

لاہور: رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر اُن کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

لاہور (اسد الیاس سے) منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر اُن کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

زرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے اپنے وکلا کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔

دو صفحوں پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے جب کہ رانا ثناءاللہ پہلے ہی کہہ چُکے تھے کہ اُن کا قتل یا گرفتار کر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں