171

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 80 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی (محمد یوسف سے) سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے ساتھ 80 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

زرائع کے مطابق بدھ کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 15 پوائنٹس کمی سے 33840 کی سطح ہر بند ہوا، اور 1.63 ارب روپے مالیت کے 4 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا، جب کہ ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے بڑھ کر158 روپے17 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے ساتھ 157.37 سے بڑھ کر 157.88 روپے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80 پیسے کے اضافے سے 158 روپے50 پیسے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں