340

الریاض: 5 جولائی 1977 کے دن عوام کے اقتدار کو ان کے ہاتھ سے لے لیا گیا تھا، محمد خالد رانا

الریاض (حکیم ندیم احمد سے) گذشتہ روز دارالحکومت الریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 جولائی 1977 کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو ممبران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی نظامت کے فرائض عدیل رانا نے سر انجام دیئے تلاوتِ قرآن پاک جہانگیر بدر نے ادا کی، تقریب سے خطاب کرتے ھوے مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا نے کہا کہ 5 جولائی 1977 اس لئیے مناتے ہیں کہ اس دن عوام کے اقتدار کو ان کے ہاتھ سے لے لیا گیا تھا اور آج تک عوام کے ہاتھ دوبارہ واپس نہیں اسکا تقریب سے خطاب کرتے ھوے سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور نے کہا کہ بھٹو شہید پاکستان کے ہر صفحے پر زندہ ہے بھٹو شہید عالمی ایٹمی طاقت کی شکل میں زندہ ہیں بھٹو شہید جمہوریت کے روپ میں زندہ ہیں بھٹو شہید غریبوں کے خواب میں زندہ ہیں تقریب سے خطاب کرتے ھوے ریاض کے صدر احسن عباسی نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کو پاکستان پیپلز پارٹی ہی ایک مکمل سیاسی جماعت تھی جو آئین کی بات کرتی تھی عوام کے حقوق کی بات کرتی تھی عالم اسلام کو اکٹھا کرنے کی بات کرتی تھی آج اگر بھٹو کے نظریہ پر سیاستدان چلتے تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا آج بھی تمام سیاسی جماعتیں بھٹو کے نظریہ کی مثالیں دیتی ہیں دیگر مقررین میں چوہدری عثمان شریف بھٹو اصغر قریشی، ملک شفیق، عدیل رانا، وسیم ساجد، یونس ابو غالب ،حضرت ولی جہانگیر بدر نے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں