172

لاہور: سابقہ پنجاب حکومت کے بینکوں سے 831 ارب کے قرضے، نیب نے تحقیقات شروع کردیں

لاہور (اسد الیاس سے) نیب نے سابق دور حکومت میں لیے گئے غیر ملکی قرضوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ محکمہ خزانہ پنجاب اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ دستاویزات سے سمیت دیگر تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت نے مختلف بینکوں سے مجموعی طور پر 831 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، سابق دور حکومت میں عالمی بینک سے 397 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ زراعت کے لیے عالمی بینک سے 250 ملین ڈالر، ایجوکیشن کے لیے 350 ملین ڈالر کا قرض لیا گیا جب کہ پنجاب سٹی پروگرام کے لیے 150 ملین ڈالر، بیراجوں کی تعمیر کے لیے 145 ملین ڈالر، پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ پروگرام کے لیے 70 ملین ڈالر کا قرض لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں