195

کراچی: کے ایم سی بجٹ میں بوگس ترقیاتی اسکیمیں شامل کرنے کا انکشاف

کراچی (محمد یوسف سے) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں طاقتور ڈیوالو مافیا ایک مرتبہ پھرکامیاب ہوگئی، 8 سال سے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزکی مبینہ لوٹ مار میں مصروف ڈیوالومافیا کوتحفظ دینے کے لیے کے ایم سی کے نئے بجٹ میں بوگس ترقیاتی اسکیمیں شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں حیران کن طور پر جعلسازی اور بوگس ٹینڈرنگ کے ذریعے فروخت کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کو شامل کرلیاگیا ہے،مذکورہ ترقیاتی کاموں کے بوگس ٹینڈرز غیرمتعلقہ محکموں سے گزشتہ کئی سالوں کے دوران کرواکرترقیاتی اسکیمیں فروخت کی گئی تھیں جس میں باالخصوص سندھ حکومت محکمہ ورکس اینڈ سروسزکا شعبہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ، شعبہ ایجوکیشن ورکس سمیت دیگرشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں