184

پاکپتن: ہارس ٹریڈنگ کے لئے سیاست دانوں کی خریدو فروخت شروع ہو چکی ہے، چوہدری عبدالقیوم پومی.

پاکپتن (ولی محمد سے) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں کے منتخب ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لئے سیای قائدین کو ٹاسک دے دیا گیا تھا. خریدے گئے ہر منتخب رکن اسمبلی کو بھاری فنڈز مالی مرعات اور ہر قسم کے تحفظ کی ضمانت دی گئی تھی. حالیہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ ارکان اسمبلی کا تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کرنا اس بات کی کڑی ہے، ہارس ٹریڈنگ کے لئے سیاست دانوں کی خریدو فروخت شروع ہو چکی ہے. اس سلسلہ میں سیاسی افراد اور ادارے متحرک ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوتھ ونگ کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت تباہ کر دی عوام شدید معاشی پریشانی کا شکار ہیں، ضروریات زندگی کی تقریبا تمام تر اشیاء 100فیصد مہنگی ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹرز بے نقاب ہو چکے انشاء اللہ یہ حکومت جلد اوندھے منہ گرے گی اس حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں