194

ساہیوال: ہاتھ سے کام کرنے والا اللہ کادوست ہے۔ محمد تنویر

ساہیوال(بیورورپورٹ) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کیرئیر پلاننگ کے سلسلہ میں ایک سیمینارکاانعقادکیاگیاجس کے مہمان خصوصی محمدتنویرتھے۔تقریب میں پرنسپل ادارہ محمدافضل اورانسٹی ٹیوٹ پلیسمنٹ آفیسر بابرعلی سمیت طلبہ‘ اساتذہ اوروالدین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔مہمان خصوصی محمدتنویرنے ٹیوٹاسکلز سمرکیمپ کورسزکے زیرتربیت طلبہ کواپنے مخصوص اندازمیں علمی کام کی اہمیت‘اخلاقیات اورفنی تعلیم وتربیت اوراس کی اہمیت بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہاتھ سے کام کرنے والا اللہ کادوست ہے۔ فنی تعلیم حاصل کئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتاہے۔حکومت نوجوانوں کو عصرحاضر کی جدیدفنی تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے خطیررقم خرچ کررہی ہے۔انہوں نے طلبہ پر زوردیاکہ وہ دوران تعلیم اپنی پوری توجہ اپنے کام پر دیں اوراساتذہ کی طرف سے ملنے والی ہدایا ت پرمن وعن عمل کریں۔اس موقع پر پرنسپل محمد افضل نے بتایاکہ انسٹی ٹیوٹ میں آٹو کیڈ سسرٹیفکیٹ ان کمپیوٹر ایپلیکیشنز اور الیکٹریشن ٹریڈز کے شارٹ کورسز کاآغاز12جون 2019سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارہ ہذامیں زیرتعلیم بچوں کاہرطرح سے خیال رکھاجاتاہے انہیں اپنے بچے سمجھ کر ان پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔کیئریئرپلاننگ سمینارکے کامیاب انعقادپر شرکاء نے پرنسپل وسٹاف کوخراج تحسین پیش کیا اوراس طرح کے مزید مفید پروگرام منعقد کرنے بارے استدعاکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں