186

پشاور: خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش نسوار پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا

پشاور (محمد طارق شاد سے) آئندہ مالی سال 2019-20ء کے لیے خیبر پختونخوا کا 900 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیاگیا جس میں آمدنی کا تخمینہ 900 ارب جبکہ اخراجات کا تحمینہ 855 ارب روپے لگایاگیاہے جس کے مطابق صوبائی بجٹ 45 ارب کا فاضل بجٹ ہے۔ جہاں دیگر اشیاء پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں نسوار پر بھی ٹیکس بڑھائے جانے کی تجویز ہے.

مالی سال 2019-20ء بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 319 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں 83 ارب جبکہ مقامی حکومتوں کے لیے 46 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ غیرملکی وسائل سے 82 ارب حاصل ہونگے۔ آئندہ مالی سال کیلئے مرکزی حکومت سے مجموعی طور پر 633 ارب 26 کروڑ موصول ہونگے،جن مین 453 ارب فیڈرل ٹیکس اسائمنٹ،54 ارب45 کروڑ دہشت گردی کیخلاف جنگ، بجلی منافع اور بقایاجات کی مد میں 55 ارب 67 کروڑ، صوبائی آمدنی سے 53 ارب40 کروڑ روپے حاصل ہونگے جب کہ وفاقی حکومت سے151 ارب کی گرانٹس بھی ملیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں