174

کراچی: بلدیہ عظمیٰ، 722 عارضی ملازمین مستقل، محکمہ زو قائم کرنیکی منظوری

کراچی (محمد یوسف سے) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے عارضی طور پر کام کرنے والے گریڈ 1 تا 15 تک، 722 ملازمین کو مستقل کرنے، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں محکمہ زو قائم کرنے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کی مراعات کو کم کرنے، سینئر ڈائریکٹر محکمہ میونسپل سروسز کی اسامی کو ڈائریکٹر جنرل کی اسامی بنانے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تقریباً 45 ڈائریکٹریٹ کو کم کرکے 14 کرنے، میٹروپولیٹن کمشنر کے آفس میں سیکریٹریٹ قائم کرنے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایچ آر ایم کا ایک ذیلی شعبہ سینٹرل ریکارڈ رجسٹری (CRR) قائم کرنے سمیت کئی امور کی منظوری دی ہے۔

کونسل کا اجلاس منگل کی دوپہر میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں کونسل ہال میں ہوا جس میں ڈپٹی میئر سیدارشد حسن اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن بھی موجود تھے،اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ یونین کمیٹیوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے25 لاکھ روپے ماہانہ فنڈ فراہم کیے جائیں جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن کی قیادت میں تمام سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی قائدین پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو SLGA-2013 میں ترمیم کے لیے حکومت سندھ کو تجاویز پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں