182

لاہور: نالائق حکومت نے 5500ارب قرض لیا لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی، رانا ثنااللہ

لاہور (اسد الیاس سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے 10 ماہ میں 5500ارب روپے کا قرضہ لیا لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ بھی آئینی تقاضا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی اور عوام دشمن بجٹ ہونے کی وجہ سے پارلیمان میں بحث شروع نہیں ہونے دے رہی۔ فردوس باجی دن میں 3،3 دفعہ سرکاری خرچے پر جھوٹ بولتی ہیں، آپ کو جتنا جھوٹ بولنا ہوتا ہے ایک ہی دفعہ صبح صبح بول لیا کریں۔ آپ نے عمران صاحب کو بیوقوف بنا کر نوکری لے لی ہے لیکن آپ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں۔ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اور اسے منظورنہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں